پاکستان اور ازبک فضائی افواج کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

راولپنڈی: پاکستان اور ازبکستان کی فضائی افواج کے سربراہان نے دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

رمضان المبارک میں سحری و افطار کے لیے گیس کی فراہمی، سوئی سدرن گیس کا خصوصی شیڈول جاری

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، نائب ازبک وزیر دفاع اور کمانڈر ایئر ڈیفنس و ایئر فورس، میجر جنرل بورخانوف احمد جمال نے پاکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان مشترکہ تربیت، تکنیکی اشتراک کار، اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد پر ازبک فضائیہ و ایئر ڈیفنس فورسز کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر، پاک فضائیہ کے سربراہ نے ازبک فضائیہ کے پائلٹس کی بنیادی سے تکنیکی سطح تک تربیت میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ازبک فضائیہ کی استعداد کار میں اضافے کے لیے تکنیکی تربیت اور مینٹیننس کریو کی مہارت میں بہتری کے حوالے سے بھی معاونت کی پیشکش کی۔ ازبک ایئر فورس کے سربراہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔

میجر جنرل احمد جمال نے جدید سیکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر مشترکہ تربیت کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ازبک فضائیہ کے بیڑے میں پاکستانی ساختہ مشاق طیاروں کی تعداد میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ازبکستان نے پاکستان سے مزید مشاق طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ، دونوں فضائی افواج نے سائبر اسپیس اور الیکٹرانک وارفیئر کے شعبوں میں جامع تعاون پر بھی اتفاق کیا۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان اور ازبک فضائی افواج کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!