رمضان المبارک میں سحری و افطار کے لیے گیس کی فراہمی، سوئی سدرن گیس کا خصوصی شیڈول جاری

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) نے رمضان المبارک میں شہریوں کی سہولت کے پیش نظر سحری و افطار کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

کلاکوٹ پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرمنل گرفتار

گیس کمپنی کے مطابق ہر سال ملکی گیس کے ذخائر میں 10 فیصد تک کمی کی وجہ سے گیس کی طلب اور رسد کے درمیان نمایاں فرق آ رہا ہے، جس کے باعث کمپنی نے گیس پریشر کو متوازن رکھنے کے لیے پروفائلنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گیس کی بندش اور دستیابی کے اوقات:

گیس کی دستیابی:
🔹 دوپہر 3:30 بجے سے رات 10:00 بجے تک
🔹 رات 3:00 بجے سے صبح 9:00 بجے تک

گیس کی بندش:
🔹 صبح 9:00 بجے سے دوپہر 3:30 بجے تک
🔹 رات 10:00 بجے سے رات 3:00 بجے تک

گیس کمپنی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے گھریلو امور، خاص طور پر کھانے پکانے کے اوقات کو ترتیب دیں تاکہ رمضان کے بابرکت مہینے میں کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

828be4cb 3f48 4898 9599 b6b85f3c3b55

One thought on “رمضان المبارک میں سحری و افطار کے لیے گیس کی فراہمی، سوئی سدرن گیس کا خصوصی شیڈول جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!