اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کردیے

ویب ڈیسک،

صیہونی اسرائیلی فوج نے غزہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں کے اطراف شدید بمباری کی۔

بمباری کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ جنوبی غزہ میں خان یونس میں العمل اسپتال پر اسرائیلی حملے میں  پانچ فلسطینی شہید ہوئے۔

ہ بھی پڑھیں: لبنان میں حماس کے دفتر پر اسرائیل کا حملہ، 4 افراد ہلاک

دوسری جانب غزہ میں فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے اسرائیلی فورسز پر حملے جاری ہیں جب کہ حماس نے چار روز میں 70 سے زائد اسرائیلی ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

حماس کی جانب سے اسرائیلی مورچوں کو نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 22 ہزار 185 سے تجاوز کرگئی ہے جن میں ہزاروں بچے اور خواتین شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!