راولپنڈی: آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر آئی ایس پی آر نے حب الوطنی سے بھرپور نغمہ "دشمنasun” ریلیز کر دیا۔
ضلع کیماڑی پولیس کی گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں، تین ملزمان گرفتار
یہ نغمہ مادرِ وطن کے جانباز سپوتوں کے عہد و پیمان کا مظہر ہے، جو ملک کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
27 فروری 2019 پاکستان کی تاریخ کا وہ ناقابلِ فراموش دن ہے جب پاک فضائیہ نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملاتے ہوئے دو بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے اور ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا۔
یہ دن قوم اور افواجِ پاکستان کے اس عزم کی تجدید کرتا ہے کہ ملکی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کا یہ نغمہ "دشمنasun” دشمنوں کے لیے ایک للکار ہے۔ اس کے بول احمد عظیم نے تحریر کیے، جبکہ کامران اللہ خان نے اسے نہایت خوبصورتی سے گایا اور کمپوز کیا۔