کراچی میں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران ایک اسٹریٹ کرمنل اور ایک گٹکا/ماوا سپلائر کو گرفتار کر لیا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے لیے شیئرز خریداری کی حد میں اضافہ
تفصیلات کے مطابق، ملزمان کو تھانہ نبی بخش اور عیدگاہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں عدیل اور محمد صدیق شامل ہیں، جو کہ عادی مجرم ہیں۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز، ایک چوری شدہ موٹر سائیکل اور 3 کلو گٹکا/ماوا برآمد کیا۔ چوری شدہ موٹر سائیکل نمبر KOD-0299 کا مقدمہ تھانہ بہادرآباد میں الزام نمبر 65/2025، دفعہ 381A کے تحت درج ہے۔
ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر دیے گئے ہیں اور انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔