کراچی: منظور کالونی، عیدگاہ چوک المدینہ ٹیرس میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
کراچی میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے مرمتی کام جاری، میئر مرتضیٰ وہاب کا ہنگامی اقدامات کا حکم
ریسکیو 1122 سندھ کے ترجمان کے مطابق، آگ مبینہ طور پر خود لگائی گئی ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ہلاکت اور زخمی کی تفصیلات
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 58 سالہ ظفر کے نام سے ہوئی۔
زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 17 سالہ اعظم کے طور پر کی گئی، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو اور امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
