میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عباسی شہید اسپتال میں لفٹ حادثے کا شکار، معجزانہ طور پر محفوظ

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب عباسی اپنے دورے کے دوران عباسی شہید اسپتال میں پیش آنے والے ایک خطرناک حادثے میں محفوظ رہے۔ وہ اسپتال کے ہیموفیلیا سوسائٹی ٹریٹمنٹ سینٹر کے افتتاح کے لیے پہنچے تھے، جہاں انہیں ایک المناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔
کراچی: بجلی اور پانی کی بندش کے خلاف جہانگیر روڈ پر شدید احتجاج

ذرائع کے مطابق، میئر اور دیگر افراد جب اسپتال کی لفٹ میں سوار ہوئے تو زیادہ وزن کی وجہ سے لفٹ چوتھی منزل پر جا کر پھنس گئی۔ کچھ دیر بعد لفٹ نیچے آنا شروع ہوئی، مگر جیسے ہی وہ پہلی منزل پر پہنچی، ایک زوردار دھماکے کے ساتھ گر گئی۔ اس حادثے کے دوران میئر مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر اور دیگر 15 سے زائد افراد لفٹ میں موجود تھے۔

حادثے کے بعد اسپتال میں شدید افراتفری پھیل گئی، اور بڑی تعداد میں لوگ لفٹ کے قریب جمع ہوگئے۔ تاہم، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور تمام افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ اسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عباسی شہید اسپتال میں لفٹ حادثے کا شکار، معجزانہ طور پر محفوظ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!