سابق کرکٹر محمد حفیظ نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف شکست کے بعد بابر اعظم کی کارکردگی پر سخت تنقید کی۔
مبینہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ "بابر اعظم حقیقی بادشاہ نہیں، بلکہ ویرات کوہلی ہیں، جنہوں نے اپنی پرفارمنس سے دنیا پر غلبہ حاصل کیا ہے۔” انہوں نے کہا کہ بابر ایک اچھے کھلاڑی ہیں، مگر انہوں نے بھارت کے خلاف کوئی ایسی کارکردگی نہیں دی جو میچ وننگ ہو۔
پاکستان کی اننگز میں بابر نے 26 گیندوں پر 23 رنز بنائے، مگر وہ 9ویں اوور میں ہاردک پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران محمد حفیظ نے ماضی کے کرکٹرز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "شعیب اختر، یونس خان اور شعیب ملک جیسے کھلاڑی بھارت کے خلاف نمایاں کارکردگی دکھا چکے ہیں، مگر بابر اعظم کی کوئی شاندار اننگز نظر نہیں آتی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ "بابر اعظم انضمام الحق نہیں ہیں، جو مشکل حالات میں میچ جتواتے تھے۔ بابر نے کبھی SENA ممالک میں پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز حاصل نہیں کیا اور نہ ہی آسٹریلیا یا انگلینڈ میں پاکستان کو فتح دلوائی۔”
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ "اب وقت آ گیا ہے کہ ہم نئے ٹیلنٹ کو مواقع دیں، کیونکہ موجودہ کھلاڑی توقعات پر پورا نہیں اتر رہے۔”
پاکستان اپنا آخری گروپ میچ 27 فروری کو راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا، جس میں کامیابی ٹیم کے لیے اہم ہوگی۔
