گلشنِ اقبال 13 ڈی میں غیر قانونی تعمیرات، سندھ ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کر دیے

سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے گلشنِ اقبال 13 ڈی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ریذیڈنٹس ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

رینجرز ریکروٹس کی 32ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ، کور کمانڈر کراچی کی شرکت

سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ درخواست دائر کرنے کی وجہ کیا ہے؟ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ علاقے میں تین پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات کی جا رہی ہیں، جو کہ نقشے کی منظوری کے بغیر ہیں۔ وکیل نے مزید بتایا کہ وہ خود اس علاقے کے رہائشی ہیں اور اس سے قبل بھی خلافِ ضابطہ کثیر المنزلہ عمارتیں تعمیر کی جا چکی ہیں، حالانکہ اس علاقے میں صرف رہائشی تعمیرات کی اجازت ہے۔

عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

One thought on “گلشنِ اقبال 13 ڈی میں غیر قانونی تعمیرات، سندھ ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کر دیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!