اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری رکھا، جس میں 11 کامیاب کارروائیوں کے دوران 1 نائیجرین باشندے سمیت 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
سندھ پولیس کا ہائی ویز پر “پیٹرولنگ پولیس” متعارف کرانے کا فیصلہ
اہم کامیابیاں:
🔹 کارروائیوں میں 169.755 کلوگرام منشیات برآمد، جن کی مالیت 9 کروڑ سے زائد۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں:
✔ جتیال، گلگت: گاڑی سے 1 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔
✔ گرفتار ملزمان نے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
دیگر بڑی کارروائیاں:
گنگال ایسٹ، اسلام آباد: بیگ سے 12 کلو چرس برآمد۔
چاندنی چوک، راولپنڈی: نیدرلینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 950 گرام آئس برآمد۔
جی ٹی روڈ، سیالکوٹ: گاڑی سے 19 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار۔
سمندری موٹروے انٹرچینج: گاڑی سے 30 کلو چرس، 14.4 کلو افیون، 10 کلو آئس برآمد، 3 ملزمان گرفتار۔
فیصل آباد، مریدوالا رجانہ: گاڑی سے 33.6 کلو چرس، 12 کلو افیون، 10 کلو آئس برآمد، 3 ملزمان گرفتار۔
لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ: نائیجرین باشندے سے 605 گرام کوکین برآمد۔
ٹونمی موڑ، ڈی جی خان: گاڑی سے 3 کلو آئس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔
فتح چوک، حیدرآباد: ملزم سے 12 کلو چرس برآمد۔
ڈی آئی خان: ملزم سے 200 گرام چرس برآمد۔
گوادر: لاوارث موٹرسائیکل سے 20,000 ایکسٹیسی گولیاں اور 600 گرام ویڈ برآمد۔
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

