پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 25 کی افتتاحی بریفنگ، مختلف اداروں کی شرکت

پاک بحریہ کے زیر اہتمام مشق سی گارڈ 25 کی افتتاحی بریف آج منعقد کی گئی، جس میں کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس، یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کی برطرفی پر نوٹس

مشق سی گارڈ 25 پاک بحریہ کی جانب سے منعقد کی جانے والی ایک اہم مشق ہے جس کا مقصد پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر سے وابستہ مختلف محکموں، بشمول شپنگ، فشریز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور نجی اداروں کے نمائندگان کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے تاکہ وہ بحری شعبے میں درپیش چیلنجز کا مشترکہ طور پر مقابلہ کر سکیں۔

اس مشق میں میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی، پاکستان کوسٹ گارڈز، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن، اینٹی نارکوٹکس فورس، فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور مختلف نجی شعبے اور ماہی گیر برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔

افتتاحی بریفنگ میں شرکاء کو مشق سی گارڈ کے اغراض و مقاصد اور پاکستان کی ساحلی پٹی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (JMICC) کے طریقہ کار اور کردار سے آگاہی دی گئی۔ مشق کا مقصد پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے اور JMICC کے پلیٹ فارم کے ذریعے تمام قومی اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا ہے۔ اس مشق میں موجودہ سیکیورٹی کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لیے مختلف سمندری مشقیں کی جائیں گی۔

کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین نے مشق میں شرکت پر تمام قومی اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا اور محفوظ سمندری ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ان کے تعاون کو سراہا۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 25 کی افتتاحی بریفنگ، مختلف اداروں کی شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!