تشکر نیوز کے مطابق، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کے تحت پولیس نے انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران شہر بھر میں ڈاکوؤں کے ساتھ ضلعی پولیس کے 14 مقابلے ہوئے، جن میں فائرنگ کے تبادلے میں 15 زخمی ڈاکوؤں سمیت 18 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
موچکو چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران دو خواتین منشیات سمیت گرفتار
گرفتار ملزمان سے 16 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 7 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔
پولیس نے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 909 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔
منشیات کے خلاف جاری مہم میں پولیس نے مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 51 کلو 418 گرام چرس، آئس/کرسٹال اور ہیروئین برآمد کی۔
اس کے علاوہ پولیس نے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال ہونے والے 113 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا۔
کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 61 موٹرسائیکلیں اور 8 بڑی گاڑیاں بھی برآمد کیں۔
