وزیرِاعظم شہباز شریف اور وزیرِداخلہ محسن نقوی کے خلاف مقدمے کی درخواست خارج

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیرِاعظم شہباز شریف، وزیرِداخلہ محسن نقوی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
ایڈووکیٹ اختر حسین کا جوڈیشل کمیشن آف پاکستان سے استعفیٰ

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس کی سماعت کی اور درخواست کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا۔

دورانِ سماعت، ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی جانب سے جواب عدالت میں جمع نہیں کروایا گیا، جبکہ درخواست گزار گل خان بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

یہ واضح رہے کہ درخواست گزار نے وزیرِاعظم شہباز شریف، وزیرِداخلہ محسن نقوی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی، جو عدم پیروی کے باعث مسترد کر دی گئی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “وزیرِاعظم شہباز شریف اور وزیرِداخلہ محسن نقوی کے خلاف مقدمے کی درخواست خارج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!