ضلع ملیر میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی، سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

ضلع ملیر کے اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری ڈویژن امیر علی میرانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ عبدالصبور لاشاری نے قائدآباد چوک سمیت دیگر مرکزی شاہراہوں پر غیرقانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے سڑکوں پر قائم ٹھیلے اور پتھارے ہٹا دیے۔

ڈسٹرکٹ کیماڑی پریس کلب کا قیام، رجسٹریشن مکمل، منظم اور متحرک بنانے کا عمل جاری

اسسٹنٹ کمشنر امیر علی میرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر ٹھیلے لگانے والوں کو ایک مقررہ حد میں کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، اور جو بھی اس حد سے تجاوز کرے گا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ عبدالصبور لاشاری کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر غیرقانونی تجاوزات ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ اور حادثات کا سبب بنتی ہیں، اس لیے کسی بھی غیرقانونی قبضے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

کمشنر کراچی کے احکامات پر ضلع ملیر کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تاہم، حکام کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے پیش نظر غریب ریڑھی بانوں اور پتھارے داروں کے روزگار کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے اور ان کے لیے ایک مخصوص حد مقرر کی گئی ہے تاکہ پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

e89c4d2f 93cf 4009 8f0e f71492721982 e17bd972 606b 4ca0 8f3a f113c4357637

One thought on “ضلع ملیر میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی، سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!