ڈیرہ اسماعیل خان (آئی ایس پی آر) – سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
دانش قریشی “سیفرنٹ کنگ” کا اعزاز حاصل کرلیا، RIB کی شاندار کاروباری کامیابی
پہلی کارروائی: درابن میں 4 دہشت گرد ہلاک
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلی کارروائی درابن کے علاقے میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
دوسری کارروائی: مڈی میں 3 دہشت گرد مارے گئے
دوسری کارروائی مڈی کے علاقے میں کی گئی، جہاں 3 مزید دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
اسلحہ و بارود برآمد
آئی ایس پی آر کے مطابق، کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
دہشت گردی کے خلاف عزم
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہر قیمت پر امن و امان کی بحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔
