کراچی (پریس ریلیز) معروف کاروباری شخصیت دانش قریشی، جو "سیفرنٹ کنگ” کے نام سے جانے جاتے ہیں، نے اپنے کاروباری ساتھی مریم مدھوپروالہ، ڈائریکٹر سیلز محسن ولی اور RIB کی مکمل ٹیم کے ہمراہ ایک بڑا اعزاز حاصل کرلیا۔ یہ ایوارڈ HMR Waterfront کے ساتھ شراکت داری میں RIB کی غیر معمولی کاروباری کارکردگی کو تسلیم کرنے کے طور پر دیا گیا، جس کا اہتمام H&S گروپ نے کیا۔
چیمپئنز ٹرافی: پاکستان 241 رنز پر آل آؤٹ، بھارت کے خلاف بڑا مقابلہ جاری
RIB کی تاریخی کامیابی
دانش قریشی کی قیادت میں RIB نے 2500 کروڑ روپے کی شاندار پونڈنگ میں کامیابی حاصل کی، جو کہ پاکستان کی سیفرنٹ سرمایہ کاری مارکیٹ میں ایک نیا سنگ میل ہے۔ "سیفرنٹ کنگ” کے طور پر ان کی پہچان ان کی منفرد بصیرت اور سیفرنٹ سرمایہ کاری کے شعبے میں ماہر قیادت کی عکاسی کرتی ہے۔
HMR Waterfront کا اعتراف
یہ ایوارڈ HMR Waterfront کی جانب سے RIB کی مسلسل کامیابیوں اور اس کے غیر معمولی سرمایہ کاری مواقع فراہم کرنے کی کوششوں کا اعتراف ہے۔ دانش قریشی کی قیادت میں RIB نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی سیفرنٹ سرمایہ کاری میں نمایاں مقام حاصل کرچکا ہے۔
مستقبل کے امکانات
یہ اعزاز RIB کے معیار، محنت اور عزم کا عکاس ہے، جو مستقبل میں سیفرنٹ سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھولنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
