DG ISPR کی نیشنل کالج آف آرٹس (NCA) لاہور کے طلباء سے خصوصی نشست

لاہور (تشارک نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر نے نیشنل کالج آف آرٹس (NCA) لاہور کے طلباء اور اساتذہ سے خصوصی نشست میں شرکت کی، جہاں مختلف قومی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کی گئی۔
DG ISPR کی پنجاب کی جامعات کے وائس چانسلرز، اساتذہ اور تعلیمی ماہرین سے خصوصی نشست

طلباء کے سوالات اور DG ISPR کے جوابات
اس نشست میں طلباء نے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال، قومی بیانیے اور دیگر اہم موضوعات پر سوالات کیے۔ DG ISPR نے مدلل جوابات دیتے ہوئے حقائق واضح کیے، جس پر طلباء نے اعتراف کیا کہ ان کے کئی شبہات دور ہوگئے ہیں اور انہیں پاک فوج کے کردار کو بہتر انداز میں سمجھنے کا موقع ملا ہے۔

اساتذہ اور طلباء کی رائے
نشست کے اختتام پر اساتذہ اور طلباء نے مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ غلط فہمیوں کا ازالہ ہو سکے اور قومی معاملات پر آگاہی میں اضافہ ہو۔

شرکاء نے کہا کہ "چاہے زلزلہ ہو، COVID-19 ہو یا کوئی اور قدرتی آفت، پوری قوم سب سے پہلے پاک فوج کی جانب دیکھتی ہے، اور پاک فوج نے ہمیشہ قوم کو مایوس نہیں کیا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر پوری قوم کو کسی پر مکمل بھروسہ ہے تو وہ صرف پاک فوج پر ہے۔”

NCA کے اساتذہ اور طلباء نے اس خصوصی نشست کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ایک خوش آئند قدم قرار دیا۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “DG ISPR کی نیشنل کالج آف آرٹس (NCA) لاہور کے طلباء سے خصوصی نشست

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!