لاہور (تشارک نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر نے پنجاب بھر کی مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، اساتذہ، بزنس کمیونٹی، سول سوسائٹی اور تعلیمی ماہرین سے خصوصی نشست کا انعقاد کیا، جس میں ملکی سیکیورٹی اور افواجِ پاکستان کے| خلاف جاری منفی پراپیگنڈے سمیت دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کراچی کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار
اساتذہ اور تعلیمی ماہرین کے سوالات اور اظہارِ خیال
نشست کے دوران اساتذہ اور تعلیمی ماہرین نے ملکی سیکیورٹی، قومی بیانیے اور افواجِ پاکستان کے خلاف پھیلائے جانے والے بے بنیاد پراپیگنڈے سے متعلق سوالات کیے۔ DG ISPR نے مدلل جوابات دیتے ہوئے تمام ابہامات اور شکوک و شبہات کو دور کیا، جس پر شرکاء نے ان کے باوقار اور منطقی جوابات کو سراہا۔
اساتذہ اور تعلیمی ماہرین نے کہا کہ ایسی نشستوں کا انعقاد انتہائی مثبت قدم ہے، جس سے قوم اور پاک فوج کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے سیشنز تواتر کے ساتھ منعقد کیے جائیں تاکہ حقائق عوام تک پہنچیں اور غلط فہمیوں کا ازالہ ممکن ہو سکے۔
