سندھ میں میٹرک امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی، رمضان اور عید کے بعد انعقاد کا امکان

کراچی: سندھ میں میٹرک امتحانات کے شیڈول میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پہلے سے طے شدہ مارچ کے امتحانات اب رمضان المبارک اور عیدالفطر کے بعد منعقد کیے جائیں گے۔

کراچی: لنک روڈ پر ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق، تین زخمی

، وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے محکمہ تعلیم کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں میٹرک امتحانات کی نئی تاریخوں کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

وزیر تعلیم نے تجویز دی ہے کہ مارچ میں صرف پریکٹیکلز منعقد کیے جائیں، جبکہ تحریری امتحانات عید کے بعد لیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کی بھرتیوں کے مرحلے میں بھی توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال مئی میں گرمی کی شدت اور ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیے گئے تھے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) اور پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا تھا، جس کے باعث 21 سے 27 مئی کے درمیان ہونے والے امتحانات ملتوی کیے گئے تھے۔

65 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ میں میٹرک امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی، رمضان اور عید کے بعد انعقاد کا امکان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!