لیاقت آباد میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان، چنگ چی رکشوں کے رش کے خاتمے کی ہدایت

کراچی: ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ہونے والی میٹنگ میں لیاقت آباد سپر مارکیٹ اور دیگر مقامات پر تجاوزات، پتھاروں اور ٹھیلوں کے خلاف فوری گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو نیہا شاہ، ڈائریکٹر اینکروچمنٹ کے ایم سی صائم عمران، میونسپل کمشنر دریا خان، ڈی ایس پی ٹریفک شیخ اقبال اور دیگر حکام موجود تھے۔

سندھ حکومت عوامی مسائل کے حل میں ناکام، ہیوی ٹریفک اور اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں بے بس: ثروت اعجاز قادری

طحہ سلیم نے ٹریفک پولیس کو ہدایت دی کہ چنگ چی رکشوں کے رش کو ختم کیا جائے، جبکہ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ لیاقت آباد میں "نو پارکنگ، نو ٹھیلا، نو پتھارا” کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ شاہراہِ پاکستان کو تجاوزات سے مکمل طور پر صاف کیا جائے گا، اور کسی دکاندار کو اپنی حدود سے باہر سامان رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے تاجر برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی دکانوں کے سامنے کسی پتھارے یا ٹھیلے کو نہ لگنے دیں، کیونکہ یہ ان کی اخلاقی ذمہ داری بھی ہے۔ اس کے علاوہ، سٹی وارڈنز اور ٹریفک پولیس کو مارکیٹ اوقات میں مقررہ مقامات پر تعینات رہنے کی ہدایت دی گئی۔

آل تاجر اتحاد کے صدر رضوان رفیق اور دیگر عہدیداران نے انڈر گراؤنڈ پارکنگ کے آغاز پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کوششوں کو سراہا۔ پیر سے سپر مارکیٹ، فردوس شاپنگ سینٹر، تین ہٹی اور دیگر مقامات پر آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔

1ba4e06b a66a 4474 887b 4d740165ac8a

One thought on “لیاقت آباد میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان، چنگ چی رکشوں کے رش کے خاتمے کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!