پاکستان رینجرز (سندھ)اور ایس آئی یو نےمشترکہ کارروائی کے دوران جدید تکنیکی ذرائع کا استعمال کر تے ہوئے کراچی کے علاقے مرید گوٹھ لیاقت آباد سے لیاری گینگ وار اور بھتہ خوری میں ملو ث ملزم انس آفتاب بلوچ کو گرفتار کر لیا۔

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ)
مورخہ 02 جنوری 2024
پریس ریلیز

پاکستان رینجرز (سندھ)اور ایس آئی یو  نےمشترکہ کارروائی کے دوران جدید تکنیکی ذرائع کا استعمال کر تے ہوئے کراچی کے علاقے مرید گوٹھ لیاقت آباد سے لیاری گینگ وار اور بھتہ خوری میں ملو ث ملزم انس آفتاب بلوچ کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے مورخہ 4مئی 2023کو اپنے ساتھی حسان کے ہمراہ کراچی کے ایک بلڈرکو مختلف موبائل نمبروں سے کال کر کے ایک لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا۔ ملزم لیاری گینگ وار کا سرگرم کارکن ہے اور سلیم چاکلیٹی اور محمد عظیم عرف عظیم چاکلیٹی کا قریبی ساتھی ہے۔ملزم کا ساتھی حسان بھتہ وصولی کے دوران ایس آئی یو کے ہاتھوں گرفتارہو چکا ہے جبکہ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا.

 گرفتارملزم کو مزید قانونی کاروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ 

ترجمان سندھ رینجرز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!