پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کارروائی، بلوچستان سے 200 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد

12 جنوری 2025 – پاکستان کوسٹ گارڈز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے علاقے گڈانی، اوتھل میں کارروائی کرتے ہوئے ایک عمارت سے 200 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار

حکام کے مطابق خدشہ ہے کہ یہ منشیات اندرونِ ملک اسمگل کی جانی تھی۔ برآمد شدہ چرس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 3.3 ملین ڈالر ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے کامیاب آپریشن پر متعلقہ افسران اور جوانوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسی کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ملک میں منشیات اور دیگر غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سرگرم ہے اور ملکی معیشت کے استحکام میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

14d36465 b20e 42cb 89c7 0283f54109c8

63 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کارروائی، بلوچستان سے 200 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!