لیبیا کشتی حادثے میں 16 پاکستانی جاں بحق، 37 کو بچالیا گیا

لیبیا کے ساحل پر پیش آنے والے ایک کشتی حادثے میں 16 پاکستانی جاں بحق ہوگئے، جب کہ 37 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے افراد بھی سوار تھے۔

صدر ضلع کورنگی تنویر چودھری کا نوجوانوں کو ہیوی ٹرانسپورٹ کو نظرآتش کرنے سے روکنے کا پیغام

امیگریشن ذرائع کے مطابق کشتی میں 63 پاکستانی اور 10 بنگلادیشی سوار تھے۔ اب تک 16 پاکستانی جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 37 افراد کو زندہ نکالا گیا جن میں سے 1 کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور 33 کو پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا۔

اس حادثے میں اب تک 10 پاکستانی افراد لاپتا ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اور ان کی سفری تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ان مسافروں میں سے ایک نے 10 جنوری 2025ء کو تافتان بارڈر سے ایران روانہ ہوا تھا، جبکہ دیگر مختلف تاریخوں میں کراچی، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد اور فیصل آباد ایئرپورٹس سے سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

حادثے کے بعد امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور حکام لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “لیبیا کشتی حادثے میں 16 پاکستانی جاں بحق، 37 کو بچالیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!