سندھ ہائی کورٹ: جوڈیشل الاؤنس فوری غیر منجمد کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے جوڈیشل الاؤنس کی عدم ادائیگی سے متعلق سندھ حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسپیشل جوڈیشل الاؤنس کو فوری طور پر غیر منجمد کرنے کا حکم دیا۔
چیف جسٹس پاکستان کی آئی ایم ایف وفد سے ملاقات: عدلیہ کی آزادی اور اصلاحات پر بات چیت

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا سندھ حکومت نے سپریم کورٹ سے حکم امتناع حاصل کیا ہے؟ سرکاری وکیل نے مؤقف دیا کہ درخواست دائر کی گئی ہے لیکن تاحال حکم امتناع حاصل نہیں ہوا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جوڈیشل الاؤنس دینے کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ مسئلہ صرف ایک الاؤنس کا نہیں بلکہ سرکاری ملازمین کے 100 سے زائد الاؤنسز کا ہے، اور سندھ حکومت کے پاس مطلوبہ رقم موجود نہیں۔

اس پر عدالت نے کہا کہ یہ عدالتی حکم کا معاملہ ہے، اور سندھ حکومت کو واجبات ادا کرنے ہیں۔ اگر حکم پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو سیکرٹری فنانس کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ اسپیشل جوڈیشل الاؤنس کی منظوری سابق چیف جسٹس نے دی تھی، لیکن 2016 کے بعد سندھ حکومت نے الاؤنس کی فراہمی روک دی تھی اور عدالتی حکم کے باوجود اسے بحال نہیں کیا گیا۔

عدالت نے سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ اسپیشل جوڈیشل الاؤنس فوری طور پر بحال کیا جائے۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ ہائی کورٹ: جوڈیشل الاؤنس فوری غیر منجمد کرنے کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!