کیماڑی: پولیس کی میٹروول میں کامیاب کارروائی، 2 مطلوب ڈکیت گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل اور منشیات برآمد۔

ضلع کیماڑی کے تھانہ سائیٹ اے پولیس نے میٹروول کے علاقے میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران دو مطلوب ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کی شناخت تاج نبی اور جاوید عرف بھنڈی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی نگرانی میں کی جانے والی کارروائی میں ملزمان کے قبضے سے ایک مسروقہ موٹر سائیکل اور 200 گرام چرس برآمد ہوئی۔

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی، 3 منشیات فروش اور 2 اسٹریٹ کریمنلز گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد۔

مسروقہ موٹر سائیکل تھانہ سعید آباد کے مقدمہ 68/25 بجرم دفعہ 381A کی مال مسروقہ ہے۔ گرفتار ملزم جاوید عرف بھنڈی نے دو روز قبل مستان چالی کے علاقے میں واردات کی تھی جس میں دو افراد سے موبائل فون اور نقدی چھینی گئی تھی۔ اس واردات کا مقدمہ تھانہ سائیٹ اے میں 63/25 بجرم دفعہ 397 ت پ کے تحت درج کیا گیا تھا۔

ملزم کو مدعی مقدمہ نے بھی شناخت کر لیا ہے، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزم کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سائیٹ اے، انسپکٹر چوہدری جاوید اختر کی قیادت میں پولیس پارٹی نے ملزمان کو گرفتار کیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 64/25 بجرم دفعہ 6/9 3(A) درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “کیماڑی: پولیس کی میٹروول میں کامیاب کارروائی، 2 مطلوب ڈکیت گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل اور منشیات برآمد۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!