اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 9 ملزمان گرفتار، 11 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد۔

پاکستان کی انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ اس دوران 9 مختلف کارروائیوں میں 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان سے 107.2 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی، جن کی مالیت 11 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

کراچی: رینجرز اور پولیس کی کامیاب مشترکہ کارروائی، منشیات فروش ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات اور مسروقہ سامان برآمد۔

تعلیمی اداروں میں ہونے والی کارروائیوں میں اسلام آباد کے ایف 8 میں پارک کے قریب ایک ملزم سے 2.4 کلو گرام چرس، کھنہ پل ایکسپریس وے اسلام آباد کے قریب 100 گرام آئس اور 48 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ اسی طرح اسلام آباد میں ایک کالج کے قریب ملزم کے قبضے سے 500 گرام چرس برآمد کی گئی اور راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب 70 نشہ آور گولیاں قبضے میں لیں گئیں۔ گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں میں طلباء کو منشیات فروخت کر رہے تھے۔

دیگر کارروائیوں میں کراچی میں کوریئر آفس کے ذریعے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 10.75 کلو گرام آئس برآمد کی گئی، جو لیڈیز سوٹس میں چھپائی گئی تھی۔ پشاور کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے ایک مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2.85 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں 63 کلو گرام ہیروئن پکڑی گئی، جبکہ سرینگر ہائی وے اسلام آباد کے قریب ایک کار کے خفیہ خانوں سے 18 کلو گرام چرس برآمد کی گئی اور 2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

سواں اڈا بس اسٹاپ راولپنڈی کے قریب ایک کار میں چھپائی گئی 9.6 کلو گرام چرس برآمد کی گئی اور 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

d08179c3 a963 4269 8d5b 85d5e04aaa57 55fdd0fb de03 452c beec e482fbae1d1a 6aacdb77 2253 471e a287 b1bb711a7433 e368fd44 2bdc 49e7 bbb5 636a0a05a08a 10ac6411 0c7f 4710 957a abb26dfc9fd8 3113ce68 75cf 47d0 9d4e 30d092250273 94482b19 c337 4e35 8d4d 671808d09967 63b2076a 6eb4 4606 b11c ae1674cc5d6c 43787807 68f1 4221 82b2 676519fe50bc eed21cf7 f959 415f 8707 922017e5b755

One thought on “اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 9 ملزمان گرفتار، 11 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!