کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 2 اسٹریٹ کرمنلز سمیت 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
بحالی طلبہ یونین پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد، حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ
کارروائی کی تفصیلات
ملزمان کو تھانہ گارڈن، عیدگاہ، نبی بخش، اور چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔
کارروائی کے دوران:
2 پستول بمعہ راؤنڈز
117 گرام آئس
52 گرام کرسٹال
10 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں۔
ملزمان کی شناخت
گرفتار ملزمان کی شناخت درج ذیل ناموں سے ہوئی ہے:
شہاب جان
گلزار احمد عرف ملا چپس
کامران عرف کامی
شاہ ڈیو
عبدالمالک
ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
1. ملزم شہاب جان
مقدمہ الزام نمبر 573/2012: بجرم دفعہ 392/34 تھانہ فیروزآباد۔
مقدمہ الزام نمبر 155/2012: بجرم دفعہ 392/34 تھانہ عیدگاہ۔
2. ملزم گلزار احمد عرف ملا چپس
مقدمہ الزام نمبر 149/2022: بجرم دفعہ 381A تھانہ سولجر بازار۔
مقدمہ الزام نمبر 244/2022: بجرم دفعہ 381A تھانہ عزیز آباد۔
مقدمہ الزام نمبر 27/2025: بجرم دفعہ 9 Beggars Act تھانہ چاکیواڑہ۔
3. ملزم کامران عرف کامی
مقدمہ الزام نمبر 458/2021: بجرم دفعہ 6/9B تھانہ چاکیواڑہ۔
مقدمہ الزام نمبر 513/2021: بجرم دفعہ 6/9B تھانہ چاکیواڑہ۔
مقدمہ الزام نمبر 128/2024: بجرم دفعہ 6/9-2(3) تھانہ چاکیواڑہ۔
آئندہ کارروائی
گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
