سندھو دریاء گیمز 2025: جامشورو اور کوٹری کے کھلاڑیوں کا شاندار مظاہرہ

جامشورو میں دریائے سندھ کے مقام پر سندھ حکومت کے زیر اہتمام جاری تین روزہ سندھو دریاء گیمز 2025 کے دوسرے روز بھی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن: سختی پر ہیوی ٹریفک ایسوسی ایشن کی دھمکی، ٹرانسپورٹ بند کریں گے

گرلز اور بوائز ایتھلیٹکس مقابلوں میں کوٹری اور جامشورو کے کھلاڑیوں نے سبقت حاصل کی۔ خواتین والی بال فائنل میں کوٹری کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی، جبکہ بوائز والی بال کے مقابلے میں کوٹری نے جامشورو کو شکست دے کر فائنل اپنے نام کیا۔

ایتھلیٹکس کے 100 میٹر گرلز مقابلے میں آنا بیہ نے پہلی، عائشہ مصطفی نے دوسری، اور اظلفا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 60 میٹر گرلز ریس میں نورالعین نے پہلی، عائشہ مصطفی نے دوسری، اور فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بوائز ایتھلیٹکس مقابلوں میں 100 میٹر کی ریس میں ابراش نے پہلی پوزیشن حاصل کی، شائقین اور منتظمین نے ان کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ امداد علی ابڑو اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر بھی موجود تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔

58 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!