ایم کیو ایم پاکستان کا سوشل میڈیا پر من گھڑت خبروں کی تردید، اتحاد کے نقصان کی سازش کا الزام

ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے حالیہ دنوں میڈیا اور سوشل میڈیا پر جماعت سے متعلق چلنے والی من گھڑت خبروں کی سخت تردید کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دو روز سے مختلف ذرائع سے ایم کیو ایم کے بارے میں جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، اور بعض عناصر نے اس معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہوئے انتشار پھیلانے کی کوشش کی ہے۔
پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں کے خلاف کارروائی، سہولت کار ملزم گرفتار

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ یہ تمام کارروائی ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کی جا رہی ہے، جس کا مقصد ایم کیو ایم کے اتحاد کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جماعت کے کارکنان کے درمیان آپسی لڑائی کی کوششیں شرپسند عناصر کی جانب سے کی جا رہی ہیں تاکہ اپنے ذاتی مقاصد پورے کیے جا سکیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک جمہوری جماعت ہے، جہاں مختلف آراء اور مباحثہ جماعت کی جمہوری روایات کا حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت مکمل طور پر متحد ہے اور تمام صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔

ترجمان نے صحافتی اداروں سے درخواست کی کہ ایم کیو ایم سے متعلق خبریں نشر کرنے سے قبل ان کی تصدیق کی جائے تاکہ عوام میں مزید افواہیں نہ پھیلیں۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “ایم کیو ایم پاکستان کا سوشل میڈیا پر من گھڑت خبروں کی تردید، اتحاد کے نقصان کی سازش کا الزام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!