ایف آئی اے کی بڑی کارروائی: انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق نو سال سے مفرور اشتہاری ملزم آصف جاوید کو گوجرانوالہ، محمد فیضان کو لاہور اور طیب جٹ کو قصور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

کرکٹرز کی فٹنس اپڈیٹس: حارث رؤف کی حالت بہتر، صائم ایوب 10 ہفتوں کیلئے آؤٹ، لوکی فرگوسن اور پیٹ کمنز بھی زخمی

یہ ملزمان ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ کے مختلف کیسز میں ملوث تھے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو یورپ بھیجنے اور ملازمت فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر بھاری رقم ہتھیاتے تھے اور پھر روپوش ہو جاتے تھے۔ تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سے ہر سال ہزاروں نوجوان غیر قانونی طریقوں سے یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں، جس میں وہ افریقا اور ترکی سمیت دیگر سمندری راستے استعمال کرتے ہیں۔ ان خطرناک راستوں میں درجنوں افراد اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “ایف آئی اے کی بڑی کارروائی: انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!