پاکستانی مسلح افواج کی شاندار تاریخ میں شہداء کی قربانیاں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جاتی ہیں۔ انہی عظیم داستانوں میں نائیک محمد صدیق شہید کی قربانی بھی شامل ہے۔
سندھ حکومت کا دن کے اوقات میں ڈمپرز کے شہر میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ
نائیک محمد صدیق نے 9 نومبر 2024 کو بلوچستان میں وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی۔ ان کا تعلق پنجاب کے علاقے اوچ شریف سے تھا۔ شہید کے سوگواران میں ان کے والدین، بیوہ، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
شہید کے والدین نے کہا کہ ہمارا بیٹا شہید ہوا، لیکن اس کی قربانی نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ان کی بیوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کبھی ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ شہید کے بھائی نے بتایا کہ نائیک محمد صدیق نے آخری کال پر بھی دعا کی تھی کہ وہ شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوں۔
نائیک محمد صدیق نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے وطن کی سالمیت کو برقرار رکھا اور ہمیں ان کی قربانی پر بے حد فخر ہے۔ پاک فوج کے یہ بہادر سپوت ہمیشہ ہماری دعاؤں اور یادوں کا حصہ رہیں گے۔