کراچی(تشکُّر نیور )ضلع کیماڑی تھانہ پاک کالونی پولیس کی کامیاب کاروائی۔
اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار۔ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ
گرفتار ملزم بنام عامر عرف عامو کے قبضہ سے بوقت گرفتاری غیرقانونی 30 بور پستول بمعہ راؤنڈ برآمد۔
ملزم اس سے قبل بھی تھانہ پاک کالونی کے مقدمہ 256/22 بجرم دفعہ 392/398/34 ت پ میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
ملزم کو ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی سب انسپکٹر مختیار پہنور نے اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے میوہ شاہ سے گرفتار کیا۔
ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
_*Media Cell Keamari Police*_
