شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران 3 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دتہ خیل میں 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب آپریشن کیا، جس کے دوران 3 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔ تینوں خوارج خواتین کا برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بنگلہ دیش کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ایم ناظم الحسن کی ملاقات
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے اور وہ شرپسند دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں خوارج کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔