ایس ڈی پی او آفس شارعِ فیصل میں ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر اہم اجلاس، جرائم کے خاتمے کے لیے نئی حکمت عملی وضع

کراچی: ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر ایس پی گلشن ڈویژن احمد اقبال میمن نے اپنے آفس میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا جس میں گلشن ڈویژن کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد علاقے میں بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے اور عوام کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے اقدامات پر غور کرنا تھا۔

گلزار ہجری کراچی میں پولیو ٹیم پر حملہ: چیف سیکریٹری سندھ کا سخت نوٹس

ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق، ایس پی گلشن نے اجلاس کے دوران افسران بالا کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو خصوصی طور پر تاکید کی کہ تھانے پر آنے والے شہریوں کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں اور مقدمات کے اندراج کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس کے دوران اسٹریٹ کرائمز اور گاڑیوں کی چوری سمیت دیگر سنگین جرائم کی روک تھام کے لیے حکمتِ عملیوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ایس پی گلشن ڈویژن نے افسران کو ہدایت دی کہ علاقے میں گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں۔

مزید برآں، اجلاس میں منشیات کے خاتمے، مفرور اور اشتہاری ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے بھی خصوصی اقدامات تجویز کیے گئے۔ ایس پی گلشن نے کہا کہ عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے پولیس کو اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

آخر میں ایس پی گلشن نے افسران کو عوام کے ساتھ بہتر تعلقات قائم رکھنے اور ان کے مسائل کے حل میں دلجمعی سے کام کرنے کی ہدایت کی۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “ایس ڈی پی او آفس شارعِ فیصل میں ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر اہم اجلاس، جرائم کے خاتمے کے لیے نئی حکمت عملی وضع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!