شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران 12 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار، لانس نائیک محمد ابراہیم شہید ہوگئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیگر صوبوں کے طلبہ کے لیے ہونہار اسکالرشپ سکیم کی منظوری دے دی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد ابراہیم شہید ہوئے۔ ان کا تعلق ضلع ہنگو سے تھا اور وہ 34 سال کے تھے۔
بیان میں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، اور یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں خوارج کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔