وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام: "کشمیری عوام کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں”

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ہونے والے بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 69 کلو گرام منشیات برآمد

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ سات دہائیوں سے بھارتی فوج غیر قانونی طور پر مسلط ہے، اور وہاں بچوں، بوڑھوں، اور عورتوں پر بے دریغ ظلم و ستم جاری ہے۔ وزیر توانائی نے نشاندہی کی کہ بھارت نے آبادی کے تناسب سے سب سے زیادہ فوجیوں کی تعیناتی مقبوضہ کشمیر میں کی ہے، جو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔

اویس لغاری نے مزید کہا کہ "مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کا قتل ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ نے کشمیری عوام کو یہ حق دیا ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں، لیکن بھارت نے انہیں اس حق سے محروم رکھا ہوا ہے۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔”

وفاقی وزیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی جنگوں کی وجہ بنا ہے اور خطے کے امن کے لیے ضروری ہے کہ کشمیری عوام کو ان کا جمہوری حق دیا جائے تاکہ بھارتی ظلم و بربریت کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرتا رہے گا اور ان کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!