آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ سندھ پولیس کی فلاح اور انکے بچوں کی تعلیم و تربیت و دیکھ بھال کے لیئے انتہائی سنجیدہ اقدامات
کراچی(تشکُّر نیوز رپورٹ 01,جنوری 2024) آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ سندھ پولیس کی فلاح اور انکے بچوں کی تعلیم و تربیت و دیکھ بھال کے لیئے نا صرف انتہائی سنجیدہ اقدامات کو یقینی بنایا بلکہ رہنما احکامات و محکمانہ پالیسیوں کی ترتیب و اجراء سے انھیں قابل عمل بھی بنایا ہے۔انھوں نے دوران فرائض شدید زخمی و مستقل معزور ہونیوالے غازیوں کے لیئے بحالی پالیسی کی ترتیب کے احکامات دیئے اور اسے نافذالعمل بناتے ہوئے انکے لیئے پولیس ویلفیئر فنڈز سے مصنوعی اعضاء, وہیل چیئر,مریضوں کے خاص بیڈز, اسکوٹرز/ٹرائی وہیل موٹرسائیکلز کی فراہمی کو ممکن بنایا۔میرج گرانٹ کا نام تبدیل کرکے ویڈنگ گفٹ رکھا اور اسکی رقم 75 ہزار سے بڑھاکر ایک لاکھ روپئے کی۔شہید, متوفی اور حاضر سروس ملازمان کے جو بچے تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا ہیں ان کے لیئے 15 ہزار روپئے ماہانہ الاؤنس کی منظوری دی جبکہ دماغی طور پر مفلوج بچوں کے لیئے ہر ماہ 10 ہزار روپئے الاؤنس کی بھی منظوری دی۔
ستمبر تا دسمبر سال 2023 ویلفیئر برانچ سی پی او کی رپورٹ کے مطابق 16 شہداء کے جملہ ضروری قانونی اور دستاویزی امور کی تکمیل پر 123 ملین روپئے جلد ہی انکے ورثاء کو جاری کردیئے جائیں گے۔اسی طرح دوران فرائض طبعی موت کے 177 کیسز میں 163.9 ملین پر مشتمل رقم بطور مالی معانت انکے ورثاء کو ادائیگی کے مراحل میں ہے اور اسے حتمی شکل دیدی گئی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سندھ پولیس ویلفیئر برانچ نے متزکرہ دورانیئے میں بیواؤں کو 120.6 ملین 4000 روپئے ماہانہ کے حساب سے,نان پینشنر بیواؤں کو 12.1 ملین روپئے 20 ہزار روپئے ماہانہ کے حساب سے ادا کیئے ہیں۔اقلیتی برادری کے تہواروں دیوالی اور کرسمس کے موقع پر 68 ملازمین میں 0.74 ملین پر مشتمل رقوم تقسیم کی گئیں۔طبی مالی معاونت کی مد میں 32 ملازمین کو 18.2 ملین روپئے,ایسے 07 پولیس ملازمین کو 1.9 ملین روپئے بطور ماہانہ امداد دیئے گئے جو مستقل مریض ہیں اور بستر پر پڑے ہیں۔ویڈنگ گفٹ/شادی کا تحفہ کے طور پر 132 پولیس ملازمین کو 9.3 ملین روپئے کی ادائیگی کی گئی۔ریٹائرمنٹ گرانٹ کی مد میں 75 ملازمین کو 4.3 ملین روپئے دیئے گئے۔اسکالر شپ کے 67 کیسز میں 13.9 ملین کی رقم ادا کی گئی۔
سندھ پولیس ویلفیئر برانچ نے کارکردگی رپورٹ میں مزید بتایا کہ سال 2023 میں شہداء پولیس کے ورثاء کی مالی معاونت کے 41 کیسز میں سے 25 کیسز کی رقم 204 ملین روپئے شہداء کے ورثاء کو ادا کی جاچکی ہیں جبکہ بقیہ 16 کیسز میں ورثاء کو ادائیگیاں جلد کردی جائیں گی۔دوران فرائض طبعی طور پر وفات پانیوالے پولیس ملازمین کے 655 کیسز کی مالی معاونت کی رقم 625.9 ملین کی انکے ورثاء کو ادائیگی کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جاچکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سال 2023 جنوری تا دسمبر 4742 پولیس بیواؤں کو 4 ہزار روپئے ماہانہ کے حساب سے 252.6 ملین,نان پینشنر 158 پولیس بیواؤں کو 20 ہزار روپئے ماہانہ کے حساب سے 31.3 ملین کی رقم بینویلنٹ فنڈ سے ادا کی گئی۔عیدالفطر اور عیدالاضحٰی سال 2023 کے مواقعوں پر شہدائے پولیس کے 2260 فیملیز میں 45.1 ملین پر مشتمل رقم بطور عیدی تقسیم کی گئی۔38 ملین کی رقم 66 ملازمین کو بطور طبی مالی معاونت انکے علاج معالجے کے لیئے دی گئی۔مجموعی طور پر 178 پولیس اہلکاروں کو انکی شادی کا تحفہ/ویڈنگ گفٹ کے طور پر 12.6 ملین روپئے دیئے گئے۔ریٹائرمنٹ گرانٹ کی مد میں 7.1 ملین روپئے کی ادائیگیاں 134 ملازمین کے لیئے جبکہ اسکالر شپ کے طور پر 17.9 ملین کی رقم 88 ملازمین کے لیئے مجموعی طور پر جاری کیئے گئے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہیکہ آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی رہنما ہدایات کی روشنی میں اب ویڈنگ گفٹ پولیس ملازمین کی بچیوں کے لیئے شادی سے سات روز قبل جبکہ بچوں کے لیئے عین شادی کی تقریب والے روز دیا جارہا ہے۔
