فیض آباد دھرنا کمیشن نے شہباز شریف کو طلب کرلیا:ذرائع

فیض آباد دھرنا کمیشن نے شہباز شریف کو طلب کرلیا:ذرائع

اسلام آباد: (تشکُّر نیوز ویب ڈیسک) فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کو طلب کر لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز شریف کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے کمشن میں طلب کیا گیا ہے جبکہ کمیشن نے فیض آباد دھرنے سے متعلق شہباز شریف کے لیے سوالنامہ بھی تیار کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ 22 جنوری کو سپریم کورٹ میں جمع کرانی ہے، تاہم اس سے قبل کمیشن نے سابق وزیر احسن اقبال، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی طلب کیا تھا جبکہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کمیشن میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے جس پر انہیں دوسرا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!