تشکر نیوز: ارض وطن فاونڈیشن کے سربراہ علی منصور نے 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بھارت کا مظلوم کشمیریوں پر کئی دہائیوں سے جاری ظلم و جبر،سفاکانہ مظالم پوری دنیا کے سامنے عیاں ہے،
شرافی گوٹھ پولیس کی کامیاب کارروائی: موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم گرفتار
نام و نہاد جمہوریت کے چیمپئن بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں سمیت عالمی قوانین کے نظم اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کیخلاف مظلوم کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے محروم رکھنا عالمی امن کو تہس نہس کرنے کے مترادف ہے،کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی سے محروم رکھنا،کرفیو نظربندی،قید و بندش،جبری گمشدگیاں،قتل عام سمیت دیگر سنگین مظالم سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں خطے کے پائیدار امن و امان کو کبھی برقرار نہیں رکھ سکتیں،
ارض وطن فاونڈیشن کےسربراہ علی منصور نے کہا کہ عالمی اداروں کو بھارت کے انسانی حقوق مظالم کیخلاف اپنا خصوصی کردار ادا کرنا ہوگا،سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مظلوم کشمیریوں کو انصاف فراہم کرنا ہوگا تاکہ پورے خطے میں پائیدار امن کےقیام کو ممکن بنایا جاسکے،عوام پاکستان اپنے مظلوم کشمیریوں کی لازوال اور بے مثال قربانیوں کو سلام جرات پیش کرتے ہیں،کہ جنہوں نے جہد مسلسل کا طویل سفر طے کرکے آج بھی اپنے حق خودارادیت کے عظیم فکر کو اپنی آنے والی نسلوں میں منتقل کرکے ظالم کو یہ پیغام دیا کہ سر کٹایا تو جاسکتا ہے مگر ظالم اور باطل کے سامنے جھکایا نہیں جاسکتا،
آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب مل کر مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں،اپنے حصے کا کردار ادا کریں،ہر فورم پر اپنی آوازوں کو بھرپور انداز میں بلند کریں،اور پوری دنیا کے سامنے یہ پیغام عام کریں کہ بھارت کی ہٹ دھرمی،ظالمانہ سفاکانہ اور جابرانہ طرز حکمرانی اور مکروہ ترین چہرہ پوری دنیا کے سامنے مزید عیاں کریں،انشاءاللہ پاکستانی عوام اپنے مظلوم کشمیریوں کی غیر متزلزل،اخلاقی سفارتی،سیاسی،حمایت جاری رکھیں گے،
ائیے آج اس موقع پر ہم سب عہد کریں کہ ظالم و جابر اور باطل قوتوں کے سامنے اپنی آواز بلند کریں گے،اور اپنا آئینی قانونی کردار ادا کریں گے،سربراہ ارض وطن فاونڈیشن علی منصور نے کہا کہ اس موقع پر دعاءگو ہیں کہ اللّہ تبارک وتعالیٰ تحریک جدوجھد آزادی کی راہ میں قربان ہونے والے عظیم شہداء کے درجات کو بلند فرمائے اور جو قید و بندش کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں ان کو جلد از جلد رہائی عطا فرمائے اور کشمیریوں کو حق کی اس عظیم راہ میں فتح ونصرت عطاء فرمائے آمین
