تشکر نیوز: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرِ صدارت 267 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں بھارت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔
نیو کراچی ٹاؤن کے قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کا عمل جاری، شب برات کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، کانفرنس میں علاقائی اور داخلی سلامتی کے مسائل کا جائزہ لیا گیا، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور ورکنگ باؤنڈری پر موجودہ حالات کا تجزیہ کیا گیا، اور مادرِ وطن کے شہداء کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
کشمیر سے اظہارِ یکجہتی
کانفرنس میں یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کی جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا اور بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی۔
افغان حکومت کو انتباہ
شرکاء نے عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فتنۂ الخوارج کے خلاف عملی اقدامات کرے اور دہشت گردوں کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے روکے۔
بلوچستان کا امن
فورم نے بلوچستان میں عوامی ترقیاتی منصوبوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کسی کو بھی بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
آرمی چیف کا خطاب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی فوج کے بیانات ان کی مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں، اور پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا مکمل طاقت سے جواب دے گا۔ انہوں نے فوج کی تمام فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے تربیت اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
