ڈی آئی جی ایسٹ زون عثمان غنی صدیقی نے یو سی فور گجرو، جنت گل ٹاؤن، اور آکا خیل ڈسپنسری ڈسٹرکٹ ایسٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے انسدادِ پولیو مہم کی ٹیموں کی سیکیورٹی کے انتظامات کا بغور جائزہ لیا۔
یوم یکجہتی کشمیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
سیکیورٹی کا معائنہ:
دورے کے دوران ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ، انچارج زیڈ آئی بی ایسٹ زون، اور انچارج ڈی آئی بی ایسٹ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈی آئی جی عثمان غنی نے پولیو ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات کا معائنہ کیا۔
پولیو مہم میں حصہ:
ڈی آئی جی ایسٹ نے وزٹ کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے اور انسداد پولیو کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ملاقاتیں اور اظہار اطمینان:
جنت گل ٹاؤن اور آکا خیل ڈسپنسری کے کوارڈینیٹرز سے ملاقات کے دوران انہوں نے پولیس کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

