ڈی جی رینجرز سندھ کا نیوایئر نائٹ کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

ڈی جی رینجرز سندھ کا نیوایئر نائٹ کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

(تشکُّر نیوز رپورٹ)

1۔ ڈی جی رینجرز سندھ کا نیو ایئر نائٹ کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ۔
2۔ڈی جی رینجرز سندھ نے نئے سال کی تقریبات کے دوران سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیئے رینجرزکے اقدامات کا جائزہ لیا۔
3۔علاقہ سیکٹر کمانڈرز کی سیکیورٹی کے حوالے سے ڈی جی رینجرز کو بریفنگ۔
4۔ڈی جی رینجرز سندھ کا دو تلوار، تین تلوار، سی وی یو، طارق روڈ اور شہر کے دیگر علاقوں کا دورہ۔
5۔ڈی جی رینجرز سندھ کا رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی اقدامات پر اظہار اطمینان۔
6۔ رینجرزسندھ کی جانب سے نئے سال کے موقع پر شہر کے اہم مقامات پر اسنیپ چیکنگ، موبائل پٹرولنگ اور موٹر سائیکل گشت کو بڑھائی جانے کی ہدایات جاری۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کیا جائے۔شہر میں داخل ہونے والے مشتبہ افراد کو بائیو میٹرک تصدیق کے بعد جانے کی اجازت دی جائے۔
7۔ہوائی فائرنگ اور ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت۔
8۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یامشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر3479001111 0 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

ترجمان سندھ رینجرز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!