تشکر نیوزکراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے واٹر کارپوریشن کی رعایتی پالیسی میں مزید تین ماہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔ اب یہ اسکیم 30 اپریل 2025 تک جاری رہے گی، جس کے تحت ریٹیل صارفین اپنے بقایاجات آسان اقساط میں جمع کروا سکیں گے۔
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کے وکیل کی استغاثہ کے دو گواہوں پر جرح مکمل، سماعت ملتوی
میئر کراچی کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس رعایتی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں اور واٹر کارپوریشن کے بقایاجات بروقت ادا کریں۔
واٹر کارپوریشن کے ترجمان نے بتایا کہ صارفین کو اس اسکیم کے تحت بقایاجات کی ادائیگی پر مختلف رعایتیں دی جائیں گی:
یک مشت ادائیگی پر 35 فیصد رعایت
6 ماہ میں ادائیگی پر 25 فیصد رعایت
9 ماہ میں ادائیگی پر 20 فیصد رعایت
ایک سال میں ادائیگی پر 15 فیصد رعایت
15 ماہ میں ادائیگی پر 10 فیصد رعایت
ترجمان کے مطابق، مقررہ تاریخ کے بعد تمام نادہندگان کے خلاف واٹر کارپوریشن ایکٹ کے سیکشن 40 کے تحت قانونی کاروائیاں کی جائیں گی۔
واٹر کارپوریشن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ پچھلے تین ماہ میں اس پالیسی کے نتیجے میں ادارے کی آمدنی میں ماہانہ 20 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ شہری اپنے رعایتی بلز حاصل کرنے کے لیے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکسز کے دفتر سے رابطہ کریں یا کسی بھی شکایت یا مزید معلومات کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1334 پر کال کریں۔
