مختلف شہروں میں 2023 ختم اور سال نو کا آغاز، ہوائی فائرنگ اور آتشبازی سے ہوا

کراچی(تشکُّر نیور ) مختلف شہروں میں 2023 ختم اور سال نو کا آغاز، ہوائی فائرنگ اور آتشبازی سے ہوا

سال 2023 تمام تر رعنائیاں اور آب و تاب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا اور نئے سال 2024 کا آغاز ہوگیا۔

12 بجتے ہی سال نو کے آغاز کے ساتھ ملک بھر میں آتش بازی اور جشن کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کراچی میں سال نو کا آغاز ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے ساتھ ساتھ ہلے گلے سے ہوا۔

صدر، لیاری، گارڈن، سچل، کورنگی، اورنگی، سائٹ، سرجانی، ملیر قائد آباد ، گلستان جوہر، لیاقت آباد، نیو کراچی ، بلدیہ ، کیماڑی میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔

سہراب گوٹھ، فیڈرل بی ایریا اور کلفٹن میں بھی ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

لاہور میں لبرٹی چوک پر شہریوں کی بڑی تعدادنے نئے سال کا استقبال کیا، مری میں بھی بڑی تعداد میں سیاحوں نے نئے سال کا جشن منایا۔

خیال رہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سال نو کی تقریبات پر پابندی کا اعلان کیا تھا اور عوام سے اپیل کی تھی کہ نئے سال کا سادگی سے استقبال کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!