کراچی(تشکُّر نیور اسٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے صرف 2 گھنٹوں کے اندر ہوائی فائرنگ میں ملوث 21 ملزمان کو گرفتار کر لیا ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ
گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 12 پسٹل، 01 رائفل، آتشبازی کا سامان، 32 عدد چلیدہ خول اور 30 عدد راؤنڈز برآمد کر لیے
ڈسٹرکٹ سینٹرل نے گذشتہ برس ہوائی فائرنگ میں ملوث 9 ملزمان گرفتار کرکے 8 عدد پسٹل اور 1 رائفل برآمد کیا تھا
امسال صرف 2 گھنٹوں کے اندر ہوائی فائرنگ میں ملوث 21 ملزمان ڈسٹرکٹ سینٹرل کے 10 تھانہ جات خواجہ اجمیر، لیاقت آباد، سپر مارکیٹ، گلبہار، رضویہ سوسائٹی، حیدری مارکیٹ، یوسف پلازہ، شاہراہِ نور جہاں، نیو کراچی صنعتی ایریا اور ناظم آباد میں گرفتار ہویے
*ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس*
