راولپنڈی، 01 فروری 2025: چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کا دورہ کیا اور دورانِ دورہ صوبے کی سکیورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ لی۔
کراچی: سعودی عرب کی نئی ایرلائن فلائی ادیل کا پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن آغاز
آئی ایس پی آر کے مطابق، دورے کے دوران سینئر سکیورٹی اور انٹیلی جنس حکام بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔ آرمی چیف نے کمبائڈ ملٹری ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور جوانوں کی شجاعت و بہادری کو سراہا۔
آرمی چیف کا خطاب: دشمنوں کو شکست دینے کا عزم
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ:
"ہم ڈبل گیم کھیلنے والوں کو اچھی طرح جانتے ہیں، دوست نما دشمنوں کو ہر حال میں شکست ہوگی، مادروطن کے لیے ہرقیمت چکانے کے لیے تیار ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا، "ہم تمہارا تعاقب کرتے رہیں گے، جب بھی ضرورت پڑی تمہارا تعاقب کریں گے، بیرونی آقاؤں کے سہولت کاروں کو اچھی طرح جانتے ہیں۔”
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ:
"یہ دوہرے معیار میں مہارت حاصل کرنے والے افراد ہیں، جو شاہ سے کہتے ہیں تیرا گھر لوٹا اور چور سے کہتے ہیں چوری کر۔ ہماری افواج ان دوست نما دشمنوں کو شکست سے دوچار کر کے دم لیں گی۔”
پاکستانی افواج کا عزم
آرمی چیف نے کہا کہ انشا اللہ وطن دشمن عناصر کا تعاقب کرکے انہیں نشانہ بنایا جائے گا، اور بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور سکیورٹی ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہے گی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے فوج، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم اور بہادری کو بھی سراہا۔
