راولپنڈی کی مقامی عدالت نے محمد وسیم کو اپنے والدین کو آگ لگا کر قتل کرنے کے جرم میں 2 مرتبہ عمر قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ فاضل جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ٹھوس شواہد اور موثر قانونی پیروی کے باعث مجرم کو قرار واقعی سزا دی گئی ہے۔
نادرا سینٹر لاہور میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح، محسن نقوی کا عوام کو مزید ریلیف فراہم کرنے کا عزم
محمد وسیم نے 2022 میں گھریلو رنجش کے باعث پیٹرول چھڑک کر اپنے والدین کو آگ لگائی تھی۔ یہ واقعہ تھانہ دھمیال کی حدود میں پیش آیا، جس کا مقدمہ پولیس نے درج کیا تھا۔
پاکستان میں گھریلو تنازعات اور سنگین جرائم کی صورتحال
تشکر نیوز کے مطابق پاکستان میں گھریلو تنازعات اور رنجشوں کے باعث سنگین جرائم اکثر رپورٹ کیے جاتے ہیں۔
فروری 2021 میں مانگا منڈی کے علاقے کوٹ اسد اللہ میں غربت کی وجہ سے ایک سنگدل ماں نے مبینہ طور پر اپنے دو کمسن بچوں کو جلا دیا تھا۔ ریسکیو 1122 کی اطلاع پر موقع سے 3 سالہ عبدالرحمٰن اور 4 سالہ فیضان کی جھلسی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں۔
یہ واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ سماجی و اقتصادی مسائل اور گھریلو رنجشیں انسانی زندگیوں پر کس قدر سنگین اثر ڈال رہی ہیں۔
