کراچی (تشکر نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے طلباء اور اساتذہ کرام کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے جامعہ کے تحت چلنے والے جدید درس و تدریس کے نظام کی تعریف کی اور کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک فخر کی بات ہے کہ یہاں کے مدارس نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی طلباء کو بھی اسلامی تعلیمات فراہم کر رہے ہیں۔
گمشدہ 11 سالہ بچہ بحفاظت بازیاب، والدین کی جانب سے سندھ پولیس کا شکریہ
ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء کے سوالات کے مدلل جوابات دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی ریاست میں مدارس کو امتیازی حیثیت حاصل ہے اور یہ ادارے اسلامی تعلیمات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
نشست کے اختتام پر طلباء اور اساتذہ کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جن نکات پر روشنی ڈالی، ان سے ان کے شکوک و شبہات دور ہوئے ہیں۔ طلباء نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ دور میں مس انفارمیشن کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے عوامی آگاہی کے مزید اقدامات کیے جائیں اور اس طرح کی نشستوں کا مستقبل میں بھی انعقاد کیا جائے۔
