ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث ملزم سید نوازش رضا کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نمائش چورنگی پر واقع ایک ٹریول ایجنسی کے دفتر سے پکڑا گیا، جہاں وہ کاروبار کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا دھندا کر رہا تھا۔
اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 6 کارروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار

چھاپے کے دوران برآمدگی:

1950 امریکی ڈالر

12130 سعودی ریال

900 آسٹریلین ڈالر

800 کینیڈین ڈالر

5 لاکھ 83 ہزار عراقی دینار

6 لاکھ 14 ہزار پاکستانی روپے

ملزم کے زیر استعمال 32 ہزار امریکی ڈالر کا اکاؤنٹ بھی فریز کردیا گیا۔

کارروائی کے دوران موبائل فون اور دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق اہم ریکارڈ بھی برآمد ہوا۔

تفصیلات:

ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا۔ کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے نیٹ ورک سے منسلک دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

812919c4 3bc4 4f3f b915 9251e0e8d9e9

58 / 100 SEO Score

One thought on “ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!