اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 6 کارروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کارروائیوں کے دوران 39 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 23.95 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔
پاکستان کوسٹ گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں، بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں:

مانسہرہ کے پنجاب چوک کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے 100 گرام چرس اور 10 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتا تھا۔

دیگر کارروائیاں:

پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ: دوحہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے آئس بھرے 78 کیپسول برآمد۔

کراچی: کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے جینز میں چھپائی گئی 135 گرام آئس برآمد۔

حیدرآباد: نیشنل ہائی وے پر ایک ٹینکر سے 19.2 کلو گرام چرس برآمد اور ملزم گرفتار۔

گجرات: چناب ٹول پلازہ پر ملزم کے شولڈر بیگ سے 1.5 کلو ہیروئن، 650 گرام آئس اور 200 گرام مشکوک پاوڈر برآمد۔

لاہور: جناح بس ٹرمینل، ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.655 کلو گرام آئس برآمد۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف مہم بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔

668ea32c cc32 4a83 a99c 6777769dbc66 140d532c b268 4c86 8604 29af6fb5d2bb 0c3ddd3e 6fd3 4bc9 a323 4d242062f526 ea5fda31 6604 4127 9069 7d64f89c8e47 749a6bce 47cb 4f18 bbfa e0954ebfdbe0 0e189f75 bd26 49d4 adba 9a039a0fc292 fe7578b6 8677 4e4b 9107 d9c2d50920a6 740eab15 a2a0 427b 99c4 24b047f99b1e

One thought on “اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 6 کارروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!